0
Wednesday 9 Oct 2019 13:29

خواہش تھی کہ چینی صدر کے دورہ بھارت سے قبل انہیں اعتماد میں لیں، شاہ محمود قریشی

خواہش تھی کہ چینی صدر کے دورہ بھارت سے قبل انہیں اعتماد میں لیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد 6 اگست کو ہم مشترکہ حکمت عملی سے آگے بڑھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جینیوا میں جب ہیومن رائٹس کونسل کا اجلاس ہوا تو اس میں بھی ہماری مشترکہ حکمت عملی تھی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حال ہی میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں جہاں پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا وہاں چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھی کشمیر کے حوالے سے بات کی اور تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کی بہت واضح پوزیشن ہے اور انہوں نے ہماری تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ صدر شی جنگ پنگ ایک مختصر غیر رسمی دورے پر بھارت جا رہے ہیں چنانچہ دو طرفہ خواہش تھی کہ اس حوالے سے ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا جائے جبکہ دورہ مکمل ہونے کے بعد بھی ہمارا رابطہ ہو گا اور وہ ہمیں باخبر رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 821019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش