1
Friday 11 Oct 2019 17:04

سکردو کے 13 سالہ طالبعلم نے ڈرون بنا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

سکردو کے 13 سالہ طالبعلم نے ڈرون بنا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا
اسلام ٹائمز۔ سکردو کے 13 سالہ طالبعلم نے ڈرون بنا لیا، اسوہ پبلک اسکول اینڈ کالج سکردو کے تیرہ سالہ ہونہار طالب علم محمد میثم نے دو ماہ کی قلیل مدت میں ڈرون تیار کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے، طالب علم نے اپنے سکول میں ڈرون کو اڑانے کا کامیاب مظاہرہ بھی کیا۔ محمد میثم کا بنایا ہوا یہ ڈرون 70 میٹر کی بلندی تک پرواز کرنے اور باقاعدہ فوٹو گرافی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ محمد میثم کے مطابق انہوں نے اس ڈرون کیمرہ کو بنانے کے لئے خراب موبائل کے کیمرے، بیٹریاں، خراب کھلونوں کی موٹرز اور پرانے پیمانوں کی مدد لی ہے۔ محمد میثم کے مطابق اگر اسے حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو وہ ڈرون ٹیکنالوجی کو ایک نئی جہت دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 821463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش