0
Monday 14 Oct 2019 21:08

خیبر پختونخوا میں غریب عوام کو مفت قانونی معاونت دینے سے متعلق بل منظور

خیبر پختونخوا میں غریب عوام کو مفت قانونی معاونت دینے سے متعلق بل منظور
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں غریب عوام کو مفت قانونی معاونت دینے سے متعلق بل منظور کر لیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور کئے گئے بل کے تحت صوبے میں لیگل ایڈ ایجنسی قائم کی جائے گی۔ لیگل ایڈ ایجنسی کے تحت غریب شہریوں کو مفت قانونی معاونت دی جائے گی۔ کے پی اسمبلی سے منظور کئے گئے بل کے تحت خاندانی جھگڑوں، طلاق، جہیز، جائیداد سمیت دیگر خاندانی مسائل میں خواتین کو مفت قانونی معاونت دی جائے گی۔ سول اور کریمنل مقدمات میں خواتین کو مفت وکیل فراہم کئے جا سکیں گے۔ قانونی جنگ لڑنے کی اسطاعت نہ رکھنے والے مردوں کو بھی سول مقدمات میں مفت وکیل فراہم کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 822014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش