0
Tuesday 15 Oct 2019 16:00

کے پی کے اور پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

کے پی کے اور پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
اسلام ٹائمز۔ ایم آئی ٹی ایکٹ کے خلاف پنجاب اور پشاور میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں چھٹے روز بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے باعث ہسپتالوں کی او پی ڈیز، آپریشن تھیٹر، لیب ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس بند ہیں، جس کے باعث دور دراز سے آئے مریض شدید اذیت سے دوچار ہیں۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج بدستور جاری ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بدستور بند ہیں۔ صوبائی حکومت نے سینیئر ڈاکٹرز کو شامل کر کے ہڑتالی ڈاکٹرز سے مذاکرات کیلئے کوششوں کا اۤغاز کر دیا ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق ہڑتالی ڈاکٹروں کی اکثریت وزیر صحت کی موجودگی میں حکومت سے مذاکرات کرنے کی حامی نہیں ہے، جبکہ حکومت بھی وزیر صحت اور ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم کے کزن نوشیروان برکی میں سے کسی کو ہٹانے تیار نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 822190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش