0
Thursday 17 Oct 2019 08:10

سعودی اتحاد کیطرف سے عصمت درّی کے واقعات، یمن نے عالمی برادری سے مدد طلب کر لی

سعودی اتحاد کیطرف سے عصمت درّی کے واقعات، یمن نے عالمی برادری سے مدد طلب کر لی
اسلام ٹائمز۔ یمنی آل پارٹیز کانفرنس نے اپنی پریس کانفرنس میں جارح ملک سعودی عرب کیطرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دوران سعودی جارح فورسز کے ہاتھوں یمنی مقبوضہ شہر "الحدیدہ" کے "التحتیا" نامی علاقے میں خواتین کی عصمت دری اور یمنی صوبے "تعز" میں بچوں کے حقوق کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی آل پارٹیز کانفرنس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جارح سعودی فورسز کے ہاتھوں انجام پانے والے یہ جنگی جرائم ہر قسم کی انسانی اقدار، معاشرتی آداب اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔

اسی طرح اس پریس کانفرنس میں سعودی جارح فورسز کے ہاتھوں یمنی بچوں اور کمسن نوجوانوں کیساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ یمنی آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ بیانیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سعودی جارح فورسز کیطرف سے "الحدیدہ" اور "تعز" سمیت مختلف یمنی مقبوضہ علاقوں میں پیش آنیوالے عصمت درّی کے یہ واقعات نہ صرف دین مبین اسلام بلکہ انسانیت کے بھی منافی ہیں جن کی جلد از جلد روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ سعودی جارح فورسز کیطرف سے عصمت درّی کے یہ واقعات زیادہ تر یمنی صوبے "عدن" میں پیش آئے ہیں۔

یمنی آل پارٹیز کانفرنس کیطرف سے نشر ہونے والے مشترکہ بیان میں عالمی برادری، اقوام متحدہ اور پوری دنیا پر موجود انسانی ہمدردی کی این جی اوز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سعودی جارح فوسز کیطرف سے ان جنگی جرائم، جو ہر قسم کے بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہیں، کیخلاف سجنیدہ عملی اقدامات اٹھائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جارح سعودی عرب کی طرف سے "الحدیدہ" کے انجینئرنگ کالج اور "الضبیانی" و "العسیلی" نامی علاقوں کی شہری آبادی کو شدید ترین گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ یمنی فورسز نے الحدیدہ کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے جارح سعودی اتحاد کے ایک ڈرون طیارے کو بھی مار گرایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 822526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش