0
Thursday 17 Oct 2019 21:54

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد کی ہوم سیکرٹری اکرام اللہ سے ملاقات

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد کی ہوم سیکرٹری اکرام اللہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد نے صوبائی ہوم سیکرٹری اکرام اللہ سے ان کے دفتر پشاور میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب علی جعفری کر رہے تھے، جبکہ ارشاد حسین بنگش اور نئیر جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں شیعہ شخصیات کو بے جا فورتھ شیڈول میں ڈالنے، لاپتہ افراد، ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ اور سیف سٹی پراجیکٹ اور محرم الحرم کے جلوسوں پر ناجائز ایف ائی آر پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ہوم سیکرٹری اکرام اللہ نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی لسٹ پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے لاپتہ افراد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی درخواست اعلی  حکام تک پہنچانے کا بھی وعدہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 822671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش