0
Thursday 17 Oct 2019 19:33

ٹانک میں خون کی ہولی، فریقین کے درمیان فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق، 16 سے زائد زخمی

ٹانک میں خون کی ہولی، فریقین کے درمیان فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق، 16 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دو مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ طور پر 15 افراد جاں بحق، جبکہ 16 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک کے گاؤں ملازئی اماخیل میں انعام مروت اور بیٹنی گروپ میں فائرنگ کے تبادلے میں 15 افراد جاں بحق، جبکہ 16 شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کی نازک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ واقعہ تھانہ ملازئی کی حدود میں اسوقت پیش آیا جب شربتی روڈ پر بیٹنی قبیلے سے تعلق رکھنے والے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اشتہاری ملزم انعام مروت گروپ کے دو افراد کو قتل کردیا، جب انعام گروپ کو واقعہ کی اطلاع ملی تو اس نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں اماخیل میں واقعہ ڈیزل ایجنسی میں موجود افراد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں بیٹنی قبائل کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ انعام گروپ نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ درابن روڈ پر مسافر کوچ پر فائرنگ کی جس میں مسافروں سمیت بیٹنی قبائل کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اب تک اس واقعہ میں کل ہلاکتوں کی تعداد 15 بتائی جارہی ہے، جبکہ 16 زخمی بتائے جاتے ہیں، جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کرنے سمیت علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور مسلح افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 822702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش