0
Tuesday 29 Oct 2019 22:13

افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی

افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر افغان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں افغان چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 شہری زخمی ہو گئے۔ افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ کنٹر کے ضلع ناری سے  ہیوی مشین گنوں سے فائرنگ کی اور افغان فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے چترال کے سرحدی علاقے کے گاؤں اروندو میں پاک فوج کے 6 جوان جب کہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں افغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم  دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔
خبر کا کوڈ : 824573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش