0
Thursday 31 Oct 2019 15:49

حکومت کا مینار پاکستان گراونڈ میں عالمی میلاد کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار

حکومت کا مینار پاکستان گراونڈ میں عالمی میلاد کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ کزن کی حکومت کا کزن کی جماعت کو مینار پاکستان گراونڈ میں میلاد کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار۔ پنجاب حکومت نے تحریک منہاج القرآن کو عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان گراونڈ میں منعقد کرنے سے روک دیا۔ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری خط میں کہا گیا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں کسی قسم کی سیاسی و مذہبی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ ترجمان منہاج القرآن کے مطابق 35 برسوں میں ہر طرح کی حکومتیں آئیں مگر پہلی بار عالمی میلاد کانفرنس کی مینار پاکستان گراونڈ میں اجازت دینے سے حکومت نے تحریری انکار کیا یے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو جمع کرنے کی لاہور میں اور کوئی جگہ نہیں، حکومت کے انکار کے بعد کسی قسم کی تکرار نہیں چاہتے۔ ترجمان کے مطابق حکومتی انکار کے بعد میلاد کانفرنس لاہور کی سطح پر مرکزی سیکرٹریٹ کے بالمقابل گراونڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2013 اور 2014 میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے منہاج القرآن کو مینار پاکستان میلاد کانفرنس کی اجازت دی تھی لیکن موجودہ حکومت نے اپنی حلیف جماعت کو میلاد کانفرنس کی اجازت نہیں دی۔
خبر کا کوڈ : 824899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش