0
Thursday 31 Oct 2019 21:32

کچھ لوگ مذہب کو بنیاد بنا کر امن اور ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، محمود خان

کچھ لوگ مذہب کو بنیاد بنا کر امن اور ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ مذہب کو بنیاد بنا کر امن اور ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں لیکن جس طبقے میں بھی لوگ امن کے دشمن ہیں ان کا مقابلہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے میرانشاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے عوام کے مسائل سنے اور موقع  پر ان کے حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مذہب کو بنیاد بنا کر امن اور ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں لیکن جو بھی امن کا دشمن ہے اس کا مقابلہ کریں گے، کیوں کہ جتنی بھی ترقی ہو جائے امن کے بغیر کوئی فائدہ نہیں اب ہم نے اپنے بچوں کے ہاتھوں سے بندوقیں لیکر قلم دینا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کو بھی طورخم کے طرز پر تعمیر کیا جائے گا، جنوبی اضلاع ایکسپریس وے کی تعمیر ان علاقوں کی تقدیر بدل دے گا جب کہ قبائلی اضلاع اور افعان راہداری کو جنوبی ایکسپریس وے سے منسلک کیا جائے گا۔ اور اس ضمن میں قبائلی اضلاع کے لیے 83 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے، تاریخی ترقیاتی بجٹ صوبائی حکومت کی مخلصانہ سوچ کا عکاس ہے جب کہ تمام وعدوں اور ترقیاتی منصوبوں پر من و عن عمل ہوگا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ 2 ارب 92 کروڑ روپے میرانشاہ مارکیٹ کی لینڈ یوٹیلائزیش کی مد میں ریلیز ہو چکے ہیں جب کہ ٹیسکو کو بجلی کے نظام کی بحالی کے لیے 6.9 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، کوشش کریں گے کہ شوال کو ٹورزم زون کا درجہ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 824962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش