0
Sunday 3 Nov 2019 18:52

پی ٹی آئی حکومت میں اسٹیٹ بینک بھی خسارے کا شکار

پی ٹی آئی حکومت میں اسٹیٹ بینک بھی خسارے کا شکار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے پہلے مالی سال اسٹیٹ بینک بھی خسارے میں چلا گیا۔ اسٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر ایک ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔ مالی سال 2018ء میں اسٹیٹ بینک کو 176 ارب روپے منافع ہوا تھا۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کو گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر ایک ارب 4 کروڑ 33 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا۔ بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ریکارڈ کے مطابق بینک کو ماضی میں کبھی خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران بینک کی سودی آمدنی 87 فیصد کے اضافے سے 546 ارب 19 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ روپے کی بے قدری کے باعث بینک کو 506 ارب 13 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

نئے نوٹ اور انعامی بانڈز کی چھپائی پر 11 ارب 42 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ مجموعی اخراجات 5 فیصد اضافے سے 50 ارب 47 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔ مالی سال 2018ء میں اسٹیٹ بینک کو روپے کی قدر میں اتار چڑھاﺅ سے 72 ارب روپے کے نقصان کے باوجود مجموعی طور پر 175 ارب 67 کروڑ روپے کا منافع ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے 5 سال کے دوران اسٹیٹ بینک کو اوسطاً سالانہ 282 ارب روپے کا منافع ہوا، جبکہ پیپلز پارٹی کے 5 سالوں میں اوسطاً سالانہ منافع 199 ارب روپے رہا۔
خبر کا کوڈ : 825447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش