0
Wednesday 13 Nov 2019 16:04

ملکی معیشت بہتر ہونا شروع، اگلا چیلنج نوجوانوں کا نوکریاں دینا ہے، وزیراعظم عمران خان

ملکی معیشت بہتر ہونا شروع، اگلا چیلنج نوجوانوں کا نوکریاں دینا ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی معیشت مستحکم ہوگئی اور اسٹاک مارکیٹ میں ٹھہراؤ آ گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنیوں کے ساتھ ٹائروں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہوں، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے، جیسے جیسے سرمایہ کاری آئیگی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور نوکریاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تومعیشت بری حالت میں ملی، لیکن اب قومی معیشت مستحکم ہو گئی اور اسٹاک مارکیٹ میں بھی ٹھہراؤ آگیا ہے، اب یہ آگے بڑھے گی، ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم ہوچکی ہے، گزشتہ 3 ماہ میں روپےکی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کیلئے سہولتیں پیدا کر رہے ہیں اور عالمی مالیاتی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی سمت درست ہے۔
خبر کا کوڈ : 827163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش