0
Thursday 14 Nov 2019 15:56
گارنٹی دیں تو نواز شریف کو جانے دینگے، بیٹے پہلے ہی مفرور ہیں

قومی اسمبلی کا اجلاس، حکومت اور اپوزیشن اراکین میں لفظی جنگ

جرم کراچی میں ہوا تو آصف زرداری کو پنڈی میں کیوں رکھا ہوا ہے؟
قومی اسمبلی کا اجلاس، حکومت اور اپوزیشن اراکین میں لفظی جنگ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے نواز شریف کے لیے حکومتی شرط پر شدید تنقید کی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں یکسانیت نہیں ہے، اپوزیشن کی تحریک پر کارروائی نہیں کی جاتی، پروڈکشن آرڈر کے لیے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، سلیکٹڈ پروڈکشن آرڈر جاری کیے جاتے ہیں، چند روز قبل قانون سازی کا جو مذاق اڑایا گیا وہ سب نے دیکھ لیا۔ اسپیکر اسمبلی سے درخواست کرتا ہوں کہ تفریق نہ کریں کیونکہ عدالتوں میں طعنہ ملتا ہے کیا آپ کی پارلیمنٹ نہیں چل رہی جو یہاں آجاتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ اقتدار کل ہمارے پاس تھا، اقتدار کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، اقتدار میں بیٹھے لوگ مخصوص رویے اپناتے ہیں۔ ہم نے اپنے دور میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا احترام کیا، موجودہ حکمرانوں میں بدلے کی آگ بھڑک رہی ہے، واشنگٹن میں کہا گیا کہ میں ان سے اے سی فریج لے لوں گا، بڑے عہدے پر بڑی باتیں کی جاتی ہیں، وزارت عظمیٰ کا عہدہ رکھنے والے کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں، الیکشن سب لڑتے ہیں لیکن ذاتی دشمن تو نہیں بن جاتے، عدالتی اہلکار نے لاء افسر سے پوچھا نواز شریف کی درخواست ضمانت پر حکومت کا کیا موقف ہے، لاء افسر نے جواب دیا نواز شریف مر جائے ہمارا کیا جاتا ہے۔

نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست دان کی سب سے بڑی جائیداد اس کی سیاست ہوتی ہے، نواز شریف موت و حیات کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس صورت حال میں بھی نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت کو لے کر حقیقی جنگ پر سمجھوتہ نہیں کیا، سرکاری ڈاکٹروں نے خود کہا نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جائیں، عدالتوں نے نواز شریف کو ریلیف دیا، نواز شریف ملک سے باہر نہیں جانا چاہتے، میرے سامنے انہوں نے باہر جانے سے انکار کیا۔ نواز شریف تیار ہوئے تو حکمرانوں نے ان کی جان سے کھیلنا شروع کر دیا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ فروغ نسیم کے بیانات پرویز مشرف اور نواز شریف کے لیے مختلف ہیں، نواز شریف کی جان کو شطرنج کا مہرا نہ بنائیں، 7 ارب روپے کے بانڈ کی کوئی حیثیت نہیں لیکن یہ سیاست کو گدلا کرے گا، ہم ضمانت دیتے ہیں نواز شریف واپس آئیں گے، 2ماہ پہلے بھی کہا تھا نوازشریف واپس آئیں گے، پاکستان کے عوام نواز شریف کو واپس لائیں گے، نواز شریف کوکچھ ہوا تو قیمت یہاں بھی ادا کریں گے اور آگے چل کر بھی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دکھ کی بات ہے کہ ہم نے سیاست کو دھبہ بنا کر رکھ دیا ہے، جنگی قیدی بھی حق رکھتے ہیں کہ ان کا بہترین علاج کرایا جائے، آپ نے تو معاشرے کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے، نواز شریف 3 بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ اور نیچا دکھانے کا نہیں، نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ آصف زرداری کی صحت بھی بہت خراب ہے، آصف زرداری کو بھی بہت سی بیماریاں لاحق ہیں، جرم کراچی میں ہوا تو آصف زرداری کو پنڈی میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ ان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ خواجہ آصف اور راجہ پرویز اشرف کی باتوں کے جواب میں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہم نے کوئی ذاتی انتقام نہیں لیا، نواز شریف کو سزا عدالت نے دی، کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وزیراعظم کے حوالے سے غلط باتیں کہی گئیں، وزیراعظم نے واضح کہا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریں۔ میرا نعرہ ہے ووٹ نہیں ووٹر کو عزت دو ۔ اس ووٹر کو عزت دو جس کو 2 وقت کی روٹی نہیں مل رہی۔ 35سال حکومت میں رہنے کے باوجود اپنے علاج کے لئے اسپتال نہ بنا سکے۔ مراد سعید نے کہا کہ ان کا وزیرخزانہ مفرور ہے، شہبازشریف کا داماد علی عمران واپس نہیں آیا، نواز شریف کے دونوں بیٹے اس وقت مفرور ہیں، کابینہ نے کہا کہ گارنٹی دے دیں تو نواز شریف کو جانے دیں۔ آپ سے گزارش ہے آپ کو نواز شریف کی جان پیاری ہے یا دولت؟،
خبر کا کوڈ : 827379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش