0
Saturday 16 Nov 2019 13:58

غذر کے مختلف علاقوں میں چکن پاکس تیزی سے پھیلنے لگا

غذر کے مختلف علاقوں میں چکن پاکس تیزی سے پھیلنے لگا
اسلام ٹائمز۔ ضلع غذر کے مختلف علاقوں میں چکن پاکس کی بیماری پھوٹ پڑی، 1 سال سے 15 سال کے بچے اس بیماری کا شکار ہو گئے ہیں، بیماری گھر کے ایک فرد کے بعد تیزی سے دیگر افراد میں بھی منتقل ہو رہی ہے۔ چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کے بعد عوام سخت تشویش میں مبتلا ہیں اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع غذر کے مختلف علاقوں میں تیزی سے پھیلنے والے اس مرض کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور فوری طور پر فری میڈیکل کیمپس کا بندوبست کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 827703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش