0
Monday 25 Nov 2019 01:25

سرگودھا، شادی سے ایک روز قبل لڑکی کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

سرگودھا، شادی سے ایک روز قبل لڑکی کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ضلع سرگودھا میں شادی سے ایک روز قبل لڑکی کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گذشتہ روز سرگودھا کے علاقے منگوال کی رہائشی 18 سالہ سحرش اہل خانہ کے ساتھ  شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں بیوٹی پارلر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم شیر محمد نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 18 سالہ سحرش جاں بحق ہوگئی۔ مقامی پولیس افسر افضال احمد کوثر کے مطابق 18 سالہ مقتولہ کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم شیر محمد لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا اور ملزم نے لڑکی کے والدین کے انکار پر شادی سے ایک روز قبل دوستوں کے ہمراہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقامی تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 828852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش