0
Friday 29 Nov 2019 12:16

حکومت آئندہ جلد آرمی ایکٹ میں ترمیم کرانے کی خواہاں

حکومت آئندہ جلد آرمی ایکٹ میں ترمیم کرانے کی خواہاں
اسلام ٹائمز۔ حکومت آرمی چیف کی تقرری پر فوری قانون سازی کی خواہاں ہے اور آنے والے قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع کے بعد حکومت آرمی چیف کی تقرری پر فوری قانون سازی کی خواہاں ہے اور آنے والے قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس ملتوی کیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت آئندہ چند روز میں اہم اجلاس بھی متوقع ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ میں آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے رابطوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایک مرتبہ پھر اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ مشروط توسیع کی اجازت دے دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 829650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش