0
Saturday 30 Nov 2019 23:38

متحدہ علماء محاذ کیجانب سے متحدہ فلسطین محاذ کے قیام کا اعلان

متحدہ علماء محاذ کیجانب سے متحدہ فلسطین محاذ کے قیام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے مجلس عاملہ و مجلس شوریٰ کی مشاورت کے بعد یوم فلسطین کے موقع پر متحدہ فلسطین محاذ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قبلہ اول بیت المقدس آزاد نہیں ہو جاتا، ہر سطح پر متحدہ فلسطین محاذ کی پُرامن جدوجہد جاری رہے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امین انصاری نے کہا کہ قبلہ اول کسی ایک مسلک و ملک کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے، بلاامتیاز رنگ و مسلک سب کو مل کر بیت المقدس کی بازیابی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی، امریکی اور بھارتی سازشوں و مذموم عزائم کو اپنے اتحاد سے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ اجلاس میں مولانا انصاری نے اعلان کیا کہ اگلے سال ماہ جنوری میں متحدہ فلسطین محاذ کے تحت ’’بیت المقدس بچاﺅ اسرائیل کو بھگاﺅ‘‘ کنونشن منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک کی مقتدر مذہبی و سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر مسلم حکمرانوں سے بیت المقدس کی آزادی کیلئے اپنی علیحدہ مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 830012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش