0
Monday 2 Dec 2019 13:01

محکمہ داخلہ نے تعلیمی اداروں کے ناقص سکیورٹی انتظامات کا پردہ چاک کر دیا

محکمہ داخلہ نے تعلیمی اداروں کے ناقص سکیورٹی انتظامات کا پردہ چاک  کر دیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کی آڈٹ رپورٹ نے انتہائی احساس سرکاری سکولوں کی سکیورٹی کا پردہ چاک کر دیا۔ محکمہ داخلہ نے لاہور اور پنجاب کے 4 ہزار 8 سو 49 سکولوں کی سکیورٹی پر ماہ اکتوبر کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ لاہور کے 129 انتہائی احساس سرکاری سکولوں میں سکیورٹی ایس او پیز کا فقدان ہے۔ رپورٹ کے مطابق واک تھرو گیٹ، نائٹ ویژن کیمرے، سیکنرز، بنکرز، کنکریٹ بیریز، اسلحہ سمیت گارڈز کا فقدان اور روف سکیورٹی، سنائپرز، وائرلیس سیٹ کی عدم موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ لاہور میں ماہ اکتوبر کے دوران ایس او پیز کے مطابق کومبنگ آپریشن بھی نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کی سکیورٹی پر محکمہ داخلہ نے ہوش اُڑانے والے انکشافات کئے ہیں۔
 
پنجاب میں ایک ہزار سے زائد سرکاری اکیڈمک بلاک چار دیواری سے محروم ہیں۔ چار ہزار دو سو دس سکولوں میں واک تھرو گیٹس ہی مہیا نہیں کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 6 سو 26 سرکاری سکولوں میں کوئی بنکر موجود ہی نہیں۔ دو ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں سکیورٹی گارڈ اسلحہ کے بغیر موجود ہونے کا انکشاف  ہوا ہے جبکہ تین ہزار تین سو تینتیس سکولوں میں وائرلیس سیٹ ہی مہیا نہیں کیے گئے۔ تین ہزار آٹھ سو چوالیس سکولوں میں واکی ٹاکی سیٹ ہی مہیا نہیں کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق چار سو سات سکول سی سی ٹی وی کیمروں سے محروم ہونے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے جبکہ ایک ہزار چھ سو تراسی سکولوں کے اطراف اکتوبر کے مہینے میں کوئی کومبنگ آپریشن بھی نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 830274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش