0
Friday 6 Dec 2019 10:29

حماس نے اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کو رد کر دیا

حماس نے اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کو رد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ خبر رساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے رکن خلیل الحیہ  نے اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کے منصوبے کو سختی کے ساتھ رد کر دیا ہے۔ خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات فلسطین کی موجود صورتحال کے پیش نظر ہیں اور ان مذاکرات کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں، انھوں نے کہا کہ حماس کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کو کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غاصب ہے اور غاصب حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 831065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش