0
Saturday 14 Dec 2019 11:53

آصف رضا ایڈووکیٹ کا دورہ ڈی جی خان، دربار سخی سرور پر حاضری، زوہیب حسن سیکرٹری جنرل منتخب 

آصف رضا ایڈووکیٹ کا دورہ ڈی جی خان، دربار سخی سرور پر حاضری، زوہیب حسن سیکرٹری جنرل منتخب 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تنظیم سازی کونسل کے مرکزی کوارڈینیٹر آصف رضا ایڈووکیٹ نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید علی رضا زیدی بھی ساتھ تھے، دورے کے دوران اُنہوں نے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی سے ملاقات کی اور ضلع بھر کی تنظیم سازی کے حوالے سے گفتگو کی۔ بعدازاں آصف رضا ایڈوکیٹ نے سخی سرور کا دورہ کیا جہاں پر زوہیب حسن کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ آصف رضا ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ دربار حضرت سخی سرور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ علاوہ ازیں اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام حیدر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور علاقائی سیاست پر گفتگو بھی کی۔ آصف رضا ایڈوکیٹ نے ملاقات میں کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں امن اور روادی کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، یہ ملک قائداعظم اور علامہ اقبال کی سوچ اور فکر سے ہی پروان چڑھ سکتی ہے، مسنگ پرسن کے حوالے سے موجودہ حکومت سے توقعات زیادہ تھیں لیکن اس مسئلے پر موجودہ حکومت نے مایوس کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 832644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش