0
Sunday 15 Dec 2019 18:34

بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال تک دکھی رہنا ہوگا، فردوس عاش اعوان

بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال تک دکھی رہنا ہوگا، فردوس عاش اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بھٹو زندہ ہے مگر غریب عوام مررہے ہیں۔ حافظ آباد میں تقریب سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کچھ لوگ اقتدار سے دور ہوکر پریشان ہیں، ان کوعوام پریشان اس وقت نظر آتے ہیں جب اقتدار سے دور ہوں، وہ اپنے بیانیے کو عوام کے درد کے ساتھ جوڑ رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال تک دکھی رہنا ہوگا اور عوام عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ میں بھٹو زندہ ہے مگر غریب عوام مررہے ہیں۔ آج پیپلز پارٹی دفن ہوچکی ہے، بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں کتے سے کاٹنے والے بچوں کی شرح کو دیکھ لیتے تو ان کو جواب مل جاتا کہ بھٹو زندہ ہے مگر غریب مر چکے ہیں، ضدی بچہ ہر جلسے میں امپائر کی انگلی کاذکر کرتا ہے، امپائر پاکستان کے وہ عوام ہیں جنہوں نے بلاول کو مسترد کیا، سندھ کا وزیراعلیٰ اصل کٹھ پتلی ہے، ان کی ڈوریاں یہ خود ہلاتے ہیں۔ کراچی پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے لیکن روشنیوں کے شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا گیا، حکومت وزیراعظم کی قیادت میں کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائے گی۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔ سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ جموں و شمیر کی تازہ ترین صورتحال سےآگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کا کشمیر کاز کو او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر ذرائع سے تقویت دینے پر تبادلہ خیال نہایت خوش آئند ہے۔ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش