0
Wednesday 6 Jul 2011 18:34

کرم ایجنسی، فورسز کا آپریشن، 10 شرپسند ہلاک، 8 زخمی

کرم ایجنسی، فورسز کا آپریشن، 10 شرپسند ہلاک، 8 زخمی
پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کی تحصیل سنٹرل کرم میں شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں دس شرپسند ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم کے علاقوں مرغان، مرغان کنڈو، علی شیر زیئ اور ملے گیئ میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور مارٹر گولہ شرپسندوں کے ٹھکانے پر گرنے سے دس شرپسند ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز مناتو، جواکی، اور ڈبوکی کے علاقے کو کلیئر کر چکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کامیابی کے ساتھ آپریشن جاری ہے اور ابھی تک کسی قسم کی مزحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ 
خبر کا کوڈ : 83349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش