0
Thursday 19 Dec 2019 00:15

یمنی سپوتوں نے امریکی ٹینکوں کو اپنے ایمان کی قوت سے زیر کیا ہے، سید عبدالملک الحوثی

یمنی سپوتوں نے امریکی ٹینکوں کو اپنے ایمان کی قوت سے زیر کیا ہے، سید عبدالملک الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے "ایمانِ یمنی" کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مضبوط موقف ہماری ایمانی قوت جبکہ ہر محاذ پر یمنی جوانوں کی مزاحمتی کامیابیاں انکے ایمانی جذبے کی بناء پر ہیں۔ انہوں نے ویڈیو لنک پر یمنی مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی ایمانی طاقت کے زور پر امریکی ٹینکوں کو تباہ کر کے اپنے پیروں تلے روند ڈالا ہے۔



عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ آج ہمارے خلاف ایک ایسی جنگ مسلط کی گئی ہے جسکے ذریعے یمنی قوم پر مسلط ہونے اور انکے مزاحمتی محاذ کو توڑنے کیلئے اقتصادی سے لیکر فوجی تک ہر قسم کے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں لیکن پھر بھی دشمن اس جنگ میں شکست کھا چکا ہے کیونکہ ہمارے اندر روحانی و اخلاقی لحاظ سے مطلوب خصوصیات موجود ہیں اور ہم خداوند متعال پر توکل کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن نے یمن کو نہ اپنی ثقافت برآمد کی ہے اور نہ ہی کوئی علم، زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے وباء کے علاوہ کوئی چیز یمن کو برآمد نہیں کی تاہم دشمن کیطرف سے عراق کو برآمد کی جانیوالی سوغات کا ہم سب مشاہدہ کر رہے ہیں جبکہ امریکہ تاحال متعدد عراقی علماء کو قتل کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 833563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش