0
Friday 27 Dec 2019 21:21

پاراچنار میں سردی کی شدید لہر، درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا

پاراچنار میں سردی کی شدید لہر، درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار میں سردی کی شدید لہر جاری ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے ہیں، لوگ زیادہ تر گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور خاص طور پر بچوں کو تو ان کے والدین اکثر گھروں سے کم ہی باہر بھیجتے ہیں۔ سرشام شہری اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں لوگ باہر نظر نہیں آتے۔ شدید سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی مانگ اور اس کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ کرم میں شدید سردی کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مسائل مزید بڑھ جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 835120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش