0
Tuesday 7 Jan 2020 16:44

پیپلز پارٹی نے اپنی تمام تجاویز واپس لے کر حب الوطنی کا ثبوت دیا، فردوس عاشق اعوان

پیپلز پارٹی نے اپنی تمام تجاویز واپس لے کر حب الوطنی کا ثبوت دیا، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اہم قانون سازی میں بردباری دکھائی، وقت آنے پر تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات پر اختلافات رائے جمہوریت کا حسن ہے، سیاسی حریف ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہتے ہیں، لیکن قومی سلامتی کے معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی تمام تجاویز واپس لے کر حب الوطنی کا ثبوت دیا، سیاسی جماعتیں ملکی مفاد کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا وقت آگیا ہے کہ ملکی معاملات پر مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھائیں اور اس کو تقویت ملنی چاہیے، قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق غیریقینی صورتحال سے ملک کمزور ہوگا۔ فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کو مضبوط کرنا، حکومت کی ذمہ داری ہے، آئینی اور قانونی طریقے سے کام کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 837091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش