0
Monday 20 Jan 2020 02:16
غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات،

متحدہ عرب امارات کی ایکسپو 2020ء نمائش میں اسرائیل بھی شرکت کریگا، اسرائیلی وزارت خارجہ

متحدہ عرب امارات کی ایکسپو 2020ء نمائش میں اسرائیل بھی شرکت کریگا، اسرائیلی وزارت خارجہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کیطرف سے امسال ایکسپو 2020ء میں شرکت کیلئے اسرائیل کو باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر پیج پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونیوالی ایکسپو 2020ء نمائش میں شرکت کیخاطر اسرائیل کیلئے نمائشگاہ کی تعمیر کی خبر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مسلم عرب ملک میں ہونیوالی اس نمائش میں شرکت سے اسرائیل ایک نئے اور اہم مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تعاون سے اسرائیل خود اس نمائشگاہ کے تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہا ہے۔




واضح رہے کہ بین الاقوامی ایکسپو نمائش ہر پانچ سالوں میں ایک مرتبہ کسی ایک رکن ملک کی میزبانی میں منعقد کی جاتی ہے جو 2015ء میں اٹلی کے شہر میلان میں منعقد ہوئی تھی، اب 2020ء میں متحدہ عرب امارات میں جبکہ 2025ء میں جاپان میں منعقد ہو گی۔ دوسری طرف معروف سعودی اتحاد جس میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور یمن کی سابقہ مستعفی حکومت بھی شامل ہے، 2015ء میں سلمان بن عبدالعزیز کے سعودی بادشاہ اور محمد بن سلمان کے سعودی ولی عہد بننے کے بعد سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی تگ و دو میں ہے جبکہ اپنے اس مقصد کے حصول کیلئے وہ اسرائیل کیساتھ اپنے پرانے خفیہ تعلقات کو آہستہ آہستہ منظر عام پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش