0
Saturday 25 Jan 2020 09:58

یاسین ملک اور دیگر مزاحمتی قائدین کیخلاف 13 مارچ کو عدالت میں دلائل کی سماعت ہوگی

یاسین ملک اور دیگر مزاحمتی قائدین کیخلاف 13 مارچ کو عدالت میں دلائل کی سماعت ہوگی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت 13 مارچ کو بھارت میں کالعدم تنظیم لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت دیگر مزاحمتی لیڈروں اور مین اسٹریم لیڈر انجینئر رشید کے خلاف دستاویزات کی چارج شیٹ اور تحقیقات سے متعلق دلائل سنے گی۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت میں محمد یاسین ملک، مسرت عالم، آسیہ اندرابی شبیر احمد شاہ اور انجینئر رشید کے خلاف سماعت ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سماعت 13 مارچ کو دستاویزات کی چارج شیٹ اور جانچ پڑتال سے متعلق ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق محمد یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو این آئی اے کے خصوصی جج پروین سنگھ کے سامنے جسمانی طور پر عدالتی تھویل میں پیش کیا گیا تھا جبکہ دیگر لیڈروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا تھا۔ مسرت عالم اس وقت دہلی کی منڈولی جیل میں بند ہیں اور باقی چار قائدین دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ رپورٹس کے مطابق عدالت نے نئی دہلی میں مبینہ طور پر پاکستان ہائی کمیشن کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کے الزام میں شدت پسندوں کی مالی اعانت کے ایک مقدمے میں لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک سمیت 5 افراد کے خلاف دائر این آئی اے چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 840519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش