0
Sunday 26 Jan 2020 23:29

عراق، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر کتائب حزب اللہ کیطرف سے امریکہ کو وارننگ جاری

عراق، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر کتائب حزب اللہ کیطرف سے امریکہ کو وارننگ جاری
اسلام ٹائمز۔ عراق کی سرکاری افواج میں شامل اسلامی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ نے امریکہ کی طرف سے عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اُسے وارننگ جاری کی ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب امریکہ کی طرف سے صوبہ کربلاء کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی، جس پر کتائب حزب اللہ کی طرف سے باقاعدہ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کتائب حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایئر فورس کی طرف سے صوبہ کربلا اور بغداد کے گردونواح پر پرواز کی گئی ہے، جو عراقی ہوائی حدود کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسلامی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ نے اپنے بیان میں امریکہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی خود مختاری اور مقدس مقامات کی حفاظت کی رو سے امریکی فورسز کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ دوبارہ اس جیسے اقدام کی مرتکب نہ ہوں۔ عراقی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اگر امریکہ کی طرف سے دوبارہ کوئی ایسا اقدام اٹھایا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 840869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش