0
Sunday 26 Jan 2020 23:23

حج 2020، وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کیلئے اہم اقدام

حج 2020، وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کیلئے اہم اقدام
اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی تربیت کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے، جس کے تحت حج کے دوران عازمین کو کیا کیا اقدامات کرنے ہیں، اصلی طرز پر سکھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی تربیت کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عازمین کی تربیت کے لیے تھری ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں سے اظہار دلچسپی طلب کرلی، تربیت میں حج، عمرہ اور مشاعر کے دنوں سے متعلق تربیت شامل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھری ڈی ٹیکنالوجی سے مل کے مختلف اضلاع میں تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، تھری ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ وزیر مذہبی امور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ حج 2020ء کے اخراجات گذشتہ سال سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ سال حج اخراجات میں 60 ہزار روپے اضافہ متوقع ہے۔ سیکریٹری مذہبی امور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حج 2020ء کے اخراجات گذشتہ سال سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 4 لاکھ 89 ہزار روپے متوقع ہیں، گذشتہ سال حج اخراجات 4 لاکھ 26 ہزار روپے تھے۔ سیکریٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے عائد ٹیکسز کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے، سعودی عرب نے حج اخراجات 2400 سے 2650 ریال کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش