0
Wednesday 29 Jan 2020 09:31
ایک مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم جبکہ ایک عورت کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہے

دشمن نے مسلم خواتین کو گھروں سے نکال کر جنسِ بازار بنا دیا ہے، علامہ اسدی

خواتین کو گمراہ کرنے کیلئے استعماری قوتیں میڈیا پر لاکھوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں
دشمن نے مسلم خواتین کو گھروں سے نکال کر جنسِ بازار بنا دیا ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ خواتین سیرت زہراء سلام اللہ علیہا پر عمل پیرا ہو کر گھر کو جنت اور آخرت کو کامیاب بنا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو گمراہ کرنے کیلئے استعماری قوتیں میڈیا پر لاکھوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں، ایسے ایسے بے ہودہ ڈرامے اور فلمیں پیش کی جا رہی ہیں، جن میں جہاں اسلامی شعار کا مذاق اُڑایا جاتا ہے، وہیں خواتین کو بے راہ روی کا شکار بھی کیا جا رہا ہے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ خواتین اگر سیرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو مشعل راہ بنا لیں تو دشمنوں کی سازشوں کو مقابلہ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم ہے جبکہ ایک عورت کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہے، اسی طرح دشمن بھی ایک عورت کو گمراہ کرکے پورے خاندان کو گمراہ کرنے کی پلاننگ کئے ہوئے ہے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ اگر خواتین سیرت زہراؑ کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگیاں سیرتِ زہراء سلام اللہ علیہا پر استوار کرلیں تو کامیاب ہوسکتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی بطور بیٹی، بطور بیوی اور بطور والدہ مثالی ہے، زندگی کے ہر شعبہ میں انہوں نے خواتین کیلئے نمونہ عمل پیش کیا، حتی اپنے ملازمین کیساتھ کس طرح کا سلوک رکھنا ہے، وہ بھی انہوں نے بتایا۔ ہماری خواتین کو فکری لحاظ سے زیادہ سے زیادہ مضبوط ہونا چاہیئے، تاکہ دشمن کی سازشوں کا شکار نہ ہو، دشمن نے مسلم خواتین کو گھر کی چاردیواری سے نکال کر جنس بازار بنا دیا ہے، حتی اب عورت جیسی مقدس ہستی مارکیٹنگ سمبل بنی ہوئی ہے، ہر چیز کے اشتہار میں خواتین کی شمولیت معاشرے کو بے راہ روی کی جانب لے جا رہی ہے، خواتین کو بھی اس سازش کا ادراک کرتے ہوئے اپنے آپ کو سیرت زہراء سلام اللہ علیہا سے تمسک کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 841313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش