0
Tuesday 4 Feb 2020 21:32

اسلام آباد میں خپلو سے تعلق رکھنے والے ایف آئی اے ملازم کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

اسلام آباد میں خپلو سے  تعلق رکھنے والے ایف آئی اے ملازم کی درخت سے لٹکی لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں خپلو بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایف آئی اے کے ملازم کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق خپلو سرموں سے تعلق رکھنے والا مھاما نامی شخص ایف آئی اے میں ملازم تھا اور اسلام آباد کراچی کمپنی میں رہائش پذیر تھا۔ منگل کے روز اسلام آباد کراچی کمپنی میں کمیونٹی سنٹر کے سامنے گرین بیلٹ پر ایک درخت پر لاش لٹکی ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 842637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش