0
Monday 10 Feb 2020 18:31

مسئلہ کشمیر و فلسطین کا حل امت مسلمہ پر فرض ہے، اعجاز ہاشمی

مسئلہ کشمیر و فلسطین کا حل امت مسلمہ پر فرض ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور او آئی سی کو مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لینی چاہیے، فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے حل میں سعودی عرب کی مدد ضروری ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو چاہیے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے اور کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں پاکستان کا ساتھ دیں۔ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم ممالک میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جس کے پاس ایٹمی قوت بھی ہے، جس پر عالم اسلام فخر کرتا ہے، کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کا حل پوری امت مسلمہ پر قرض ہے، چونکہ تعلیمات اسلامی ہمیں ایک دوسرے کے مسائل کے حل میں مدد کا حکم دیتی ہیں۔

پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ باعث شرم ہے کہ ایک ارب سے زائد مسلمان ہونے کے باوجود کشمیر اور فلسطین کے مسئلے حل نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کا ساتھ دینا چاہئے، اس حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے لیت و لعل کی اطلاعات افسوسناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے اب تک مسلمانوں کے مسائل کے حل میں عملی طور پر کوئی متحرک کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے ملائیشیا، ترکی، پاکستان اور ایران مایوس ہو رہے ہیں جو کہ بداعتمادی کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 843770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش