0
Wednesday 12 Feb 2020 18:44

مخالفین میڈیا پر آکر جو بھی کہیں عزت دینے والا اللہ ہے، وزیراعظم

مخالفین میڈیا پر آکر جو بھی کہیں عزت دینے والا اللہ ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ میڈیا پر آکر لوگ عمران خان کو کچھ بھی کہیں لیکن کوئی انسان آپ کو ذلیل نہیں کرسکتا کیوں کہ عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسٹارٹ اپس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور مافیاز سے تنگ عوام پی ٹی آئی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے، مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، ہمارا مقابلہ مافی اسے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اور عوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہے، اس وقت ہمارا مقابلہ مافیا اور مہنگائی سے ہے، مشکل حالات  کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومتی کوششوں کے نتیجے میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نےانسان کو بےپناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، انسان تجربات سے سیکھ کر اور کشتیاں جلا کر ہی آگے بڑھتا ہے، مشکل وقت سے گزر کر کامیاب ہوتا ہے، ناکامی کا خوف انسان کو بزدل بنا دیتا ہے، زندگی میں خوفزدہ ہونے والوں نے کبھی بڑا کام نہیں کیا، آزاد ذہن ہی نئی سوچ اور نئے راستوں کا تعین کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کامیاب انسان ہر بڑے کام  کے آغاز کے  پیچھے ایک بہترین آئیڈیا ہوتا ہے، جو شخص ہارنے سے ڈرتا ہے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بن سکتا، میڈیا پر آکر لوگ عمران خان کو کچھ بھی کہیں لیکن کوئی انسان آپ کو ذلیل نہیں کرسکتا کیوں کہ عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سرکاری نوکری پنشن کیلئے کرنا چاہتے ہیں، اس طرح لوگ اپنی صلاحیتں ختم کر دیتے ہیں، زندگی میں جب جدوجہد ختم ہو جائے تو آپ کی زندگی ختم ہو جاتی ہے، چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے بعد کامیابی آپ کا مقدر بنتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 844145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش