0
Monday 17 Feb 2020 11:49

بیوروکریسی کے ڈی ایم جی, سی ایس پی با اثر گروپ کی 40 فیصد اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

بیوروکریسی کے ڈی ایم جی, سی ایس پی با اثر گروپ کی 40 فیصد اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز (سابقہ ڈی ایم جی، سی ایس پی) کا دہائیوں پرانا غلبہ ختم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اس با اثر گروپ کی 40 فیصد (600 کی تعداد) اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اسامیاں صوبائی سروسز اور تکنیکی ماہرین کو وفاقی سطح پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سول سروس میں کی جانے والی تازہ ترین اصلاحات کی منظوری وزیراعظم اور کابینہ نے دی ہے، ان کے نتیجے میں سول سروسز میں عہدہ محفوظ رکھنے یا کسی حق کے تحت ملنے (Reservation & Entitlement) کی بجائے کارکردگی اور اہلیت کی بنیاد پر سب کیلئے کھل جائیں گی۔ واضح رہے کہ وفاقی سطح پر پی اے ایس گروپ سے 200 جبکہ صوبائی حصے میں سے 400 اسامیاں کیڈر سے خارج کی گئی ہیں۔ منظور کردہ اصلاحات کے مطابق، پی اے ایس کیڈر میں اسامیاں 1900 ہیں جن میں 600 کی کمی کرکے انہیں 1300کی سطح پر لایا جائے گا۔ صوبائی سطح پر یہ اسامیاں (جو پی اے ایس سے کم کی گئی ہیں) پر صوبے اپنے صوبائی سول سروس افسران سے پُر کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 845013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش