0
Wednesday 19 Feb 2020 11:47

رائیونڈ، لاہوریوں کیلئے 2 روزہ تبلیغی اجتماع 23 فروری سے شروع ہوگا

رائیونڈ، لاہوریوں کیلئے 2 روزہ تبلیغی اجتماع 23 فروری سے شروع ہوگا
اسلما ٹائمز۔ لاہور کے مکینوں کیلئے عالمی تبلیغی جماعت کی جانب سے دو روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز تیئس فروری کو اجتماع گاہ رائیونڈ میں ہوگا، انتظامیہ نے اجتماع گاہ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ عالمی تبلیغی جماعت کی مرکزی مجلس شوری کے فیصلے کے مطابق تیئس اور چوبیس فروری کو رائیونڈ میں لاہور کا تبلیغی اجتماع ہوگا۔ تبلیغی اجتماع میں لاہور اور مضافات کےعلاقوں سے مندوبین کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ اجتماع میں عارفوالا، پاکپتن اور قصور کے علاقے سے بھی شہری شریک ہو سکیں گے، جبکہ مختلف یونیورسٹیز اور جماعتوں سے وابستہ طلباء بھی تبلیغی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ انتظامیہ نے لاہور کے تبلیغی اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، جس میں میڈیکل کیمپ، پارکنگ، قیام و طعام اور بجلی کے انتظامات شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش