0
Wednesday 19 Feb 2020 20:10

حسکہ مزاحمتی کارروائیاں؛ امریکیوں کا جانی نقصان سے انکار، شامی مزاحمت کاروں نے ویڈیو جاری کر دی

حسکہ مزاحمتی کارروائیاں؛ امریکیوں کا جانی نقصان سے انکار، شامی مزاحمت کاروں نے ویڈیو جاری کر دی
اسلام ٹائمز۔ شام کے شمالی علاقے حسکہ میں چند ہفتوں سے جاری مزاحمتی کارروائیوں میں تاحال 1 قابض امریکی فوجی ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا ہے جبکہ 1 شامی شہری بھی جانبحق ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسکہ کے "الغنامہ" قبیلے کے سردار شیخ فیصل الیوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی قابض افواج اور حسکہ کے کچھ گاؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 1 امریکی فوجی ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا تھا جبکہ ہماری نظروں کے سامنے امریکیوں نے ان دونوں فوجیوں کو اٹھا کر اپنی بکتر بند گاڑی میں ڈالا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قابض امریکی فوجی "خربہ عمو" نامی حسکہ کے ایک گاؤں سے گزرنا چاہتے تھے جبکہ اس گاؤں کے باسیوں نے انہیں وہاں سے گزرنے سے روک دیا تھا جس پر ہونیوالی جھڑپ کے دوران خربہ عمو کے علاوہ بویر عاصی، خراب عسکر اور القصیر نامی دوسرے گاؤں کے رہائشی بھی انکی مدد کو آپہنچے تھے جسکے نتیجے میں 1 امریکی فوجی ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا تھا تاہم امریکیوں نے اعلان کیا تھا کہ اس جھڑپ میں انکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جسکے جواب میں شامی مزاحمت کاروں نے اس جھڑپ کی ویڈیو منتشر کر دی ہے۔
ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:
خبر کا کوڈ : 845534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش