0
Saturday 22 Feb 2020 18:27

کچہری بحالی اور انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل کا قیام اولین ترجیح ہوگی، ریاض الحسن گیلانی 

کچہری بحالی اور انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل کا قیام اولین ترجیح ہوگی، ریاض الحسن گیلانی 
اسلام ٹائمز۔ سیدریاض الحسن گیلانی نے کہاکہ کچہری بحالی اور انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل کا قیام ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار سنئیرٹیکس وکلاء گرینڈالائنس پروفیشنل لائرز کے صدارتی امیدوار ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن برائے سال 2020-21ء سیدریاض الحسن گیلانی کے اعزاز میں ظہرانے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد اسد، شاہدسلیم، عمران نواز، شیخ نویدالظفر، چوہدری جمیل، شبیر فخرالدین، کاشف رشید، یونس غازی، سلیم بخاری، طلعت جاوید، مقصود شاہ، تنویرشہزاد، ملک ممتازکھوکھر، وقاص خالد، اے معید خواجہ نے کہاکہ بار کے مسائل کا واحد حل سید ریاض الحسن گیلانی کی قیادت ہے، سنئیرٹیکس وکلاء ہائی کورٹ بار کی بہتری اور ترقی کے لیے سید ریاض الحسن گیلانی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

صدارتی امیدوار نے اپنے خطاب میں کہا کہ بار کے تشخص کو نمایاں کرنے کے لیے منشور پر عمل کیا جائے گا، ان کے دور میں بار کا تقدس بلند ہوگا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2007ء اور 2016ء میں وکلاء تحریک کی کامیابی میں پروفیشنل وکلا کا کردار اہم ہے، ماضی کی درخشاں روایات کو قائم رکھتے ہوئے وکلا کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کچہری بحالی اور انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل کا قیام ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
 
خبر کا کوڈ : 846140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش