0
Thursday 12 Mar 2020 15:07

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوبارہ کریش کرگئی، انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوبارہ کریش کرگئی، انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کی کمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ہفتے میں دوسری بار کریش کرگیا۔ تفصیلات کے  مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 1324 پوائنٹس کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ حصص کی قیمتوں میں شدید گراوٹ کے باعث مارکیٹ کریش کرگئی اور کاروبار 45 منٹ کیلئے معطل کر دیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں یہ دوسری بار کاروبار روکا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں بڑے پیمانے پر دنیا بھر میں اموات ہو رہی ہیں، وہیں اس خطرناک وائرس نے عالمی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں سست روی کے اثرات پاکستانی اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی شدید مندی کا رجحان رہا اور دوپہر تک 100 انڈیکس میں 1324 پوائنٹس کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھوگیا۔ 100 انڈیکس 3.51  فیصد کمی سے 36300 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا۔
خبر کا کوڈ : 849891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش