0
Thursday 12 Mar 2020 16:56

مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی عائد کرنیکی عرضی ہائی کورٹ میں خارج

مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی عائد کرنیکی عرضی ہائی کورٹ میں خارج
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے اُس پٹیشن کو خارج کردیا ہے، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وادی کشمیر میں احتجاجی ہجوم کو قابو کرنے کے لئے قابض فورسز کی جانب سے استعمال کئے جارہے پیلٹ گن پر پابندی عائد کی جائے۔ جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر نے مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظاہر ہے کہ جب تک ہجوم کی جانب سے تشدد کیا جائے گا تب تک طاقت کا استعمال ناگزیر ہے۔ مفاد عامہ عرضی ہائی کورٹ میں جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن نے 2016ء میں اس وقت دائر کی تھی جب وادی کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے سینکڑوں احتجاجی مظاہرین زخمی ہوئے تھے۔
 
ڈویژن بینچ  نے کہا کہ کسی مخصوص وقت پر کسی خاص مقام کی صورتحال کے پیش نظر کس طرح کی طاقت کا استعمال کرنا ہے، اس بات کا فیصلہ وہاں دیکھ ریکھ کرنے والے ذمہ داراں ہی کرسکتے ہیں جہاں حملہ ہورہا ہو۔ ڈویژن بینچ نے کہا کہ یہ عدالت کسی اہل اتھارٹی کی طرف سے پیش کئے گئے وجوہات کے بغیر اس بات کا فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں ہے کہ کسی مخصوص واقعہ کے دوران طاقت کا استعمال حد سے زیادہ تھا یا نہیں۔ مفاد عامہ عرضی خارج کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ جب تک 26 جولائی 2016ء کو قائم بھارتی حکومت کی کمیٹی اپنی رپورٹ پیش نہیں کرتی ہے تب تک عدالت مخصوص اور انتہائی حالات میں  پیلٹ گن  کے استعمال پر پابندی نہیں لگا سکتی۔ 21 ستمبر 2016ء میں ہی ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اس عرضی کو مسترد کیا تھا جس کے بعد بار ایسوسی ایشن نے ڈویژن بینچ کے آرڈر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
 
14 دسمبر 2016ء میں جب سپریم کورٹ میں اس معاملے پر شنوائی ہوئی تو عدالتِ عظمیٰ نے مشاہدہ کیا تھا کہ جموں وکشمیر کی سڑکوں پر ہونے والے احتجاجیوں پر قابو پانے کے لئے پیلٹ گن کو اندھا دھند طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کیا جانا چاہئیے اور جب بھیڑ پر قابو پانا محال ہوجائے تو ایسی صورت میں ہی دماغ سے پلیٹ بندوق کا استعمال کیا جانا چاہئیے۔ گزشتہ سال عدالتِ عظمیٰ نے اس کیس کو واپس جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے سپرد کیا تھا جس کے بعد اس معاملے پر کئی دفعہ شنوائی بھی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 849918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش