0
Monday 16 Mar 2020 20:23

بی جے پی حکومت آئینی اداروں کو تباہ کرکے خوف کا ماحول بنارہی ہے، کانگریس

بی جے پی حکومت آئینی اداروں کو تباہ کرکے خوف کا ماحول بنارہی ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت ملک میں آئینی اداروں کو مسلسل تباہ کرکے خوف کا ماحول بنا رہی ہے اور ایسے میں سماجی انصاف کی بات کرنا بے ایمانی ہے۔ کانگریس لیڈر کے سریش نے پارلیمنٹ  میں سماجی انصاف اور امپاورمنٹ وزارت کے کنٹرول والے مطالبات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں درج فہرست ذات و قبائل کو انصاف سے دور کیا جارہا ہے۔ کے سریش نےکہا کہ حکومت بجٹ تقریر میں درج فہرست ذات و قبائل، خواتین، اقلیتوں اور غریبوں کو بہتر زندگی دینے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن زمین پر اس کے برعکس کام نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں اقلیتوں کی لنچنگ کی جارہی ہے اور دلتوں کے ساتھ اکثر مارپیٹ اور اذیت کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ 2020ء اور 2021ء کے بجٹ میں درج فہرست ذات و قبائل کیلئے مختص رقم میں کمی کرکے حکومت نے اپنا ارادہ ظاہر کردیا ہے کہ وہ غریبوں اور پسماندہ طبقات کیلئے کیا کرنا چاہتی ہے۔ سریش نےکہا کہ موجودہ بجٹ میں کسانوں اور غریبوں کیلئے بھی بجٹ میں کمی کی گئی ہے جس کا سیدھا اثر درج فہرست و قبائل پر پڑتا ہے کیونکہ کھیتوں میں کام کرنے والے بیشتر افراد ان ہی کمیونٹی سے آتے ہیں۔ اس دوران بی جے پی لیڈر گنیش سنگھ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی مدت کار میں لوگوں کے مفاد میں بڑے بڑے فیصلے کئے گئے جس سے اپوزیشن جماعتیں پریشان ہوگئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 850696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش