0
Tuesday 17 Mar 2020 07:08

کورونا کو شکست دے کر رہیں گے، یاسمین راشد

کورونا کو شکست دے کر رہیں گے، یاسمین راشد
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دے کر رہیں گے، کورونا کے خلاف جنگ میں تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے رات گئے میو ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر ہسپتال کے سی ای او پروفیسر اسد اسلم خان اور طاہر خلیل نے انہیں آئیسولیشن وارڈ میں فراہم کردہ سہولتوں سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈز میں طبی سہولیات کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان میں داخل مریضوں کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے میو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 850788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش