0
Thursday 26 Mar 2020 10:13

یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنے کا ہے، شاہ محمود

یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنے کا ہے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ یہ وقت کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کا ہے، گلے شکووں کا نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنما کورونا وائرس سے متعلق بات چیت کو جاری رکھیں۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں کو اپنے اقدامات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے، یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنے کا ہے۔ انھون نے کہا کہ چین سے پاکستانی طلباء کو واپس نہ لانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکاء نے مفید تجاویز دی ہیں، سیاست سے بالاتر ہو کر ہمیں ایک قومی جذبے کی ضرورت ہے، تمام صوبے اپنے وسائل کے مطابق بہترین کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ختم کرے، ان پابندیوں کی وجہ سے ایران کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں عالمی برادری ایران پر سے پابندیاں ہٹائے۔
خبر کا کوڈ : 852673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش