0
Sunday 29 Mar 2020 17:29

غور کر رہے ہیں کہ کس طرح اصل حقدار خاندانوں کی مدد کیجائے، وزیراعلیٰ سندھ

غور کر رہے ہیں کہ کس طرح اصل حقدار خاندانوں کی مدد کیجائے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم ایسا مکنزم بنانا چاہتے ہیں کہ دیہاڑی دار تک راشن یا کوئی اور مدد پہنچائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ایمرجنسی فنڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، ڈاکٹر باری، مشتاق چھاپرا اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2017ء کے مردم شماری کے حساب سے سندھ میں 50 ملین آبادی ہے اور صوبہ میں 10 ملین یا 1.4 ملین خاندان روزانہ اجرت پر گزارا کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ غریب لوگوں خاص طور جو روزانہ اجرت پر کام کرتے ہیں، ان خاندانوں کو راشن یا نقد رقم سے مدد کی جائے، ہمارے ہاں اوسطً 7 افراد کا خاندان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میرے دل پر بوجھ ہے کہ ان غریب لوگوں کی مدد کی جائے، ہم صرف ان معاملات پر غور کر رہے ہیں کہ کس طرح اصل حق دار خاندانوں کی مدد کی جائے، ہم ایسا مکنزم بنانا چاہتے ہیں کہ دیہاڑی دار تک راشن یا کوئی اور مدد پہنچائی جائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک ریلیف انیشیٹو ایپ بھی بنائی ہے، اس ایپ پر شناختی کارڈ کے ذریعے دیہاڑی دار کو رجسٹر کرنے کی بھی تجویز ہے۔
خبر کا کوڈ : 853414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش