0
Thursday 2 Apr 2020 16:30

جی سی یونیورسٹی لاہور نے ہینڈ سینی ٹائزر پنجاب حکومت کو عطیہ دیدیا

جی سی یونیورسٹی لاہور نے ہینڈ سینی ٹائزر پنجاب حکومت کو عطیہ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ملاقات کی اور گورنر کو کورونا کیخلاف جنگ میں جی سی یونیورسٹی کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پروفیسر اصغر زیدی نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے درخواست کی کہ کورونا سمیت متعدی مہلک امراض پر تحقیق کیلئے جی سی یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں میں بائیو سیفٹی لیول 3 اور 4 لیبارٹریوں کی ضرورت ہے۔

وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ انہوں نے جی سی یونیورسٹی کے کالا شاہ کاکو کیمپس میں 364 بیڈز پر مشتمل قرنطینہ کا انتظام کیا  ہے جبکہ جی سی یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری نے محکمہ صحت کے ساتھ ملکر لاہور سمیت راولپنڈی، مظفر گڑھ، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں 20 ہزار لیٹر جراثیم کش سپرے فراہم کیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے یونیورسٹی کے طرف سے تیار کردہ 160 لیٹر ہینڈ سیینٹائزر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سٹاف کیلئے گورنر پنجاب کے  حوالے کیا اور 340 لٹر مزید فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ وہ عمر رسیدہ افراد کیلئے خصوصی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی مہم کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے جی سی یونیورسٹی کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور وائس چانسلر کو بائیو سیفٹی لیبارٹریز کے قیام کیلئے حمایت کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 854224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش