0
Thursday 2 Apr 2020 23:29

کے پی کے حکومت کا مستحقین کو دو ہزار روپے ماہانہ امداد دینے کا اعلان

کے پی کے حکومت کا مستحقین کو دو ہزار روپے ماہانہ امداد دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے صوبے بھر کے مستحقین کو دو ہزار روپے ماہانہ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ مستحقین کو امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے مستحقین میں دو ہزار روپے ماہانہ بطور امداد دیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ احساس پروگرام کے تحت بھی غریب گھرانوں کی مدد کررہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف امدادی، طبی اور حفاظتی اقدامات کے لیے 32 ارب روپے مختص کر چکے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی اقدامات سے مزدور اور غریب طبقے کو مالی مسائل کا سامنا ہے جس کا احساس ہے، محدود وسائل کے باوجود عوام کے تعاون سے سخت حالات کا بھرپور مقابلہ کررہے ہے۔
خبر کا کوڈ : 854309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش