0
Saturday 4 Apr 2020 19:44

اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ کو 20 کروڑ ڈالرز کا نقصان، عالمی برادری سے امداد کی اپیل

اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ کو 20 کروڑ ڈالرز کا نقصان، عالمی برادری سے امداد کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی "محاصرہ ختم کرنے کی عوامی تنظیم" کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بہانے اسرائیل کی طرف سے غزہ کے جاری محاصرے کو مزید سخت کئے جانے کے باعث گزشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ میں مقیم فلسطینیوں کو تاحال 20 کروڑ ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کی "محاصرہ ختم کرنے کی عوامی تنظیم" کے سربراہ جمال الخضری نے تُرک خبررساں ایجنسی کو اپنی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس تنظیم کی طرف سے پیش کئے گئے یہ اعداد و شمار غزہ کے اقتصادی، صنعتی، تجارتی اور ٹورازم کے تمام میدانوں میں اسرائیلی محاصرے کے مزید سخت کر دیئے جانے کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر مشتمل ہیں۔

"محاصرہ ختم کرنے کی فلسطینی تنظیم" کے سربراہ جمال الخضری نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ایسی صورتحال میں جب انتہائی پیشرفتہ، مستحکم اور سکیورٹی و صحت کے میدانوں میں ترقی یافتہ ممالک بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی بناء پر مضمحل ہو چکے ہیں اور عالمی برادری کو مدد کے لئے پکار رہے ہیں، غزہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے لاگو کئے گئے انتہائی سخت محاصرے میں کیسے اقتصادی بحران کا شکار نہ ہو؟ جمال الخضری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی ناگفتہ بہ صورتحال اس وقت عالمی برادری کی طرف سے 2 انتہائی اہم اقدامات کے اٹھائے جانے کا تقاضا کرتی ہے جن میں غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے غاصب صیہونی رژیم پر عالمی برادری کا دباؤ ڈالنا اور غزہ کی طبی و غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کم از کم اسلامی و عربی بنیادوں پر غزہ کو انسانی امداد کا پہنچانا شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 854649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش