0
Wednesday 8 Apr 2020 18:21

نیب سیاسی لوگوں کو دباؤ میں لانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، اکرم خان درانی

نیب سیاسی لوگوں کو دباؤ میں لانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، اکرم خان درانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اکرم خان درانی نے الزام عائد کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سیاسی لوگوں کو دباؤ میں لانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عدالت بار بار کرپشن کے ثبوت مانگتی ہے لیکن نیب والے کہتے ہیں کہ نہیں ہے، غیر ضروری پکڑ دھکڑ سے ملک خراب ہو رہا ہے، ملک کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے لیکن حکمران نفرت پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹے اور چینی بحران پر ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق اصل ذمہ دار عمران خان ہیں، جب پنجاب میں ایم پی ایز خریدے جا رہے تھے تو یہی آٹے اور چینی کا پیسہ استعمال ہو رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 855432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش