0
Saturday 11 Apr 2020 22:39

کراچی میں ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار، اسپتال ہی نئے مریضوں کیلئے بند

کراچی میں ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار، اسپتال ہی نئے مریضوں کیلئے بند
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے سرکاری و نجی اسپتالوں میں طبی عملہ اور ڈاکٹرز بھی متاثر ہونے لگے، جبکہ کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے آئی سی یو میں کام کرنے والے 35 سالہ ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر آئی سی یو میں کام کرنے والے ڈاکٹر نوید جتوئی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ ڈاکٹر کی عمر 35 سال ہے، ڈاکٹر نوید کاسول اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا، ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، ڈاکٹر نوید جتوئی گھر میں قرنطین ہیں۔ متاثرہ ڈاکٹر نوید جتوئی کا کہنا تھا کہ مجھے سوکھی کھانسی تھی، جس کے بعد ڈاکٹرز کے مشورے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا اور ٹیسٹ کے نتائج میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ایکسرے بھی کروایا تھا، جو صحیح آیا تھا۔ ڈاکٹر نوید کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطین کر لیا ہے اور گھر والوں سے خود کو الگ کرلیا ہے، گھر والوں میں سے کوئی متاثر نہیں ہوا ہے۔

شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر اعجاز زبیری نے بتایا کہ ہمارے پاس ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، متاثرہ ڈاکٹر رابطے کے ذریعے متاثر ہوئے ہیں، کیونکہ ہمارے پاس کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور ٹیسٹ کی سہولیات نہیں ہیں، کورونا وائرس رابطوں کے ذریعے ملک بھر میں پھیل رہا ہے، ڈاکٹر میں تشخیص ہونے کے بعد ہم نے متاثرہ ڈاکٹر کو گھر بھیج دیا ہے جبکہ ان کے ساتھ آئی سی یو میں کام کرنے والے عملے کو بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آئی سی یو میں عملے کو چھٹیاں دینے کے بعد عملے کی شدید کمی کے باعث نئے مریضوں کو عارضی طور پر داخل نہیں کیا جا رہا ہے، تاہم کراچی سمیت سندھ بھر میں پی پی آئی (پرسنل پروٹیکٹوو ایکوپمنٹ) کی عدم فراہمی اور بے احتیاطی کے باعث طبی عملہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو رہا ہے، کراچی میں نجی و سرکاری اسپتالوں میں 7 سے زائد ڈاکٹرز و طبی عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش