0
Monday 13 Apr 2020 01:49

سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، آصف علی زرداری

سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کہا کہ آج سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے کورونا صورت حال پر بریفنگ لی۔ آصف علی زرداری نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے سب سے بڑی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا کی ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے اچھا کام کیا ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں مستحق افراد تک رسائی، امداد سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے، وفاقی حکومت کو چاہیئے وہ اس سخت وقت میں سندھ سمیت تمام صوبوں کی مدد کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اقدامات سے شہریوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش