0
Monday 13 Apr 2020 11:53

گجرات، پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید

گجرات، پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کےضلع گجرات کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جو آج صبح گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر پائلٹ تھے اور گجرات کے ہی رہائشی تھے، ان کے سوگواروں میں ان کی بیوہ شامل ہیں۔ شہید ہونے والے دوسرے پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان تھے جو طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کررہے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فوجی طیارے کا حالیہ حادثہ گزشتہ ماہ مارچ میں پیش آیا تھا، جس میں 23 مارچ کی ریہرسل کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔ یاد رہے گزشتہ برس 30 جولائی کو پاک فوج کا طیارہ راولپنڈی کے علاقے موہڑہ کالو میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 2 فوجی افسران، عملے کے 3 افراد سمیت 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پاک فوج کے جاری بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ طیارہ رہائشی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق جبکہ دیگر 12 زخمی ہوگئے تھے۔ قبل ازیں 14 اپریل 2017ء کو وبہ پنجاب کے شہر جہلم میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ درخت سے ٹکرا کر گر گیا تھا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
 
خبر کا کوڈ : 856363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش